سربراہ نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل بزنجو کینسر سے جنگ ہار گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیشنل پارٹی حاصل بزنجو

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) سربراہ نیشنل پارٹی ، سابق وفاقی وزیر،سینیٹر

میر حاصل خان بزنجو انتقال کرگئے۔ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی کے مطابق

میر حاصل خان بزنجو گذشتہ کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا

تھے،انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں

جمعرات کے روز انکا انتقال ہو گیا ،حاصل بزنجو کی میت آج صبح کراچی سے

لے کرروانہ ہوں گے، نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کو آج ہی خضدار

میں ان کے آبائی گائوں نال میں سپرد خاک کیا جائیگا، نما ز جنازہ آج شام 5 بجے

نال میں ہی ادا کی جائیگی، ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق ، میر حاصل بزنجو

نے سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔صدر مملکت ، وزیر ا عظم

سمیت تمام سیاسی و عسکری قیادت نے میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر

انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور

لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ۔انہوں نے مرحوم کو ان کی سیاسی

خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کے انتقال سے صوبہ بلوچستان

ہی نہیں ملک بھی ایک مخلص و محب وطن رہنماء سے محروم ہو گیا ہے ، ان کا

خلاء تادیر پورا نہ ہو سکے گا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم

عمران خان کا میرحاصل بزنجوکے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا تھا حاصل

بز نجو کی سیاسی اورقومی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔صدرپاکستان مسلم

لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا تھا میر حاصل خان بزنجو نظریاتی، سیاسی و

تاریخی شعور رکھنے اور پاکستان سے شدید محبت کرنیوالے جمہوریت پسند رہنما

تھے ۔ان کی وفات وفاق پاکستان، جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے بہت بڑا نقصان

ہے ،وہ بلوچستان کے عوام کی ایک مقبول اور توانا آواز تھے ،ان کی وفات سے

پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

زرداری کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا انکا انتقال میرے لئے باعثِ صدمہ

ہے،پاکستان ایک معتدل مزاج، بہادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیا۔ میر

حاصل بزنجو ایک عظیم باپ کے قابلِ فخر فرزند تھے، اپنے والد کی طرح زندگی

بھر جدوجہد میں رہے ۔ وہ جمہوریت کے وکیل اور بلوچستان کے عوام سے

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سہولت کار گرفتار

ہونیوالی ناانصافیوں کے خلاف توانا آوازتھے ۔ میر حاصل بزنجو اپنی طویل و

شاندار جدوجہد کے باعث سیاسی کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا میر حاصل بزنجو بیماری

کے دوران وہ ہسپتال سے بھی فعال رہ کر ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر تے

رہے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم

میر حاصل خان بزنجو اہم قومی رہنما تھے جنہوں نے نہ صرف بلوچستان کے

حقوق بلکہ قومی یکجہتی کیلئے نمایا ں کردار ادا کیا ان کی سیاسی اور جمہوری

جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وہ ایک انتہائی شفیق انسان تھے اور اپنی سیاسی

بصیرت کے باعث سب کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل تھے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سلیم مانڈوی والا ،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم،قائد حزب اختلاف

سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق اور دیگر سیاسی قائد ین نے بھی سینیٹر میر حاصل

خان بزنجو کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم ایک

اصول پرست اور مدبر سیاستدان تھے،انہوں نے ایوان میں پسماندہ طبقات کے

حقوق کیلئے آواز بلند کی ،اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے

صبر کی دعا کی۔

نیشنل پارٹی حاصل بزنجو

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply