نیشنل ایکشن پلان، ملکی ،غیرملکی این جی اوز کاسکیورٹی آڈٹ شروع

Spread the love

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا ، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا خفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیااور رزلٹ کیا نکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Leave a Reply