55

نیروبی میں ایک اہم ہوٹل کو دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہے، امریکی انتباہ

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسند نیروبی میں کسی اہم ہوٹل کو

دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکا کی جانب سے اپنے شہریوں کو اس بابت ہوشیار

رہنے کا کہا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ

کس ہوٹل پر کیا جا سکتا ہے، یہ واضح نہیں، تاہم ممکنہ طور پر شدت پسند کسی ایسے ہوٹل کو نشانہ

بنا سکتے ہیں جہاں سیاح اور کاروباری افراد ٹھہرے ہوں۔ محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں سے

کہا ہے کہ اگر وہ نیروبی میں موجود ہیں، تو ہوشیار رہیں اور ہنگامی طور پر ہوٹلوں سے اخراج کا

منصوبہ بنا کر رکھیں۔ واضح رہے کہ کینیا کو حالیہ کچھ عرصے میں متعدد مرتبہ صومالی شدت پسند

تنظیم الشباب کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔

Leave a Reply