khabar aai Hy jtnonline

کرونا وائرس، نیدرلینڈ حکومت کا کنوارے عوام کیلئے منفرد ہدایت نامہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈبلن(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) نیدر لینڈ حکومت

ہالینڈ ( نیدر لینڈ ) کی حکومت نے وبائی مرض کرونا کے دوران ملک کے غیر

شادی شدہ افراد کیلئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں، اور انھیں فوری طور پر

کرونا وائرس سے پاک ایک سیکس پارٹنر تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج میں جنسی جرائم بڑھ گئے، 73 فیصد افسران ملوث
——————————————————————————-

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ دی انوائرنمنٹ ( آر آئی وی ایم ) کے مطابق

مجرد زندگی بسر کرنیوالے فرد کو کسی دوسرے کیساتھ رہنے کا انتظام کرنا

اہیے۔ ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس

سے متاثر ہونے کا خطرہ ہو تو وہ آپس میں جنسی تعلقات قائم نہ کریں۔

کنوارے لڑکے لڑکیوں کیلئے پالیسی نہ دیئے جانے پر حکومت پر شدید تنقید

———————————————————————-
یہ ہدایت نامہ اس تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جب ناقدین نے کہا کہ غیرشادی شدہ

افراد کیلئے کوئی جنسی مشورہ نہیں دیا گیا ہے۔ یاد رہے نیدر لینڈز میں 23 مارچ

سے سماجی دوری کے اقدامات نافذ ہیں، جب حکومت نے ’ باشعور‘ یا ’ٹارگٹڈ ‘

لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

کرونا سے پاک افراد آپسمیں جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں

——————————————————————–
آر آئی وی ایم نے کہا ہے کہ وبائی امراض کرونا کے دور میں تنہا رہنے والے

شخص کیلئے یہ فطری بات ہے کہ ان میں جسمانی تعلق قائم کرنے کا احساس ہو۔

ادارے نے کہا کہ اگر تنہا رہنے والے جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں تو کرونا

وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے پیش نظر انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی

چاہئیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

آر آئی وی ایم کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ملکر کرنیوالے اس کام

کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کریں۔ مثال کے طور پر جسمانی یا جنسی رابطہ

قائم کرنے کیلئے ایسے شخص ( جس دوست کیساتھ بوس و کنار کرنا ہو یا جس

کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنا ہو ) سے ملاقات کریں جو بیماری سے پاک ہوں۔

وباء میں جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط لازمی

————————————————————————–

انہوں نے کہا کہ اس شخص کیساتھ اچھے انتظامات کریں کہ آپ دونوں کتنے

دوسرے لوگوں کیساتھ تعلقات قائم کرتے ہیں- آپ جتنے زیادہ لوگوں سے قربت

حاصل کریں گے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا امکان اتنا ہی زیادہ گا۔ آر آئی وی ایم

نے ان لوگوں کیلئے بھی مشورے جاری کیے ہیں جن کے طویل مدتی شراکت

داروں کو شبہ ہے کہ وہ کرونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔

جنسی ضرورت کا ممکنہ حل ’ شہوانی کہانیاں ‘ یا ’ دو طرفہ مشت زنی ‘

————————————————————————–
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ اگر آپ کے ساتھی کو کرونا وائرس کے انفیکشن

کی وجہ سے الگ تھلگ کیا گیا ہو تو ان کیساتھ جنسی تعلق قائم نہ کریں۔ بلکہ اپنے

ساتھ جنسی فعل یا فاصلے پر کسی دوسرے کیساتھ جنسی فعل بھی ممکن ہے، اور

اسکا ممکنہ حل ’ شہوانی کہانیاں ‘ یا ’ دو طرفہ مشت زنی ‘ ہے۔

مغربی ممالک کی خرافات پر منبی سوسائٹی کا خلاصہ

————————————————

واضح رہے ایسے ہدایت نامے مغربی ممالک میں اس لئے جاری کئے جا رہے ہیں

کیونکہ وہاں کی معاشرت مدر پدر آزاد ہے، کوئی اقدار نہیں بلکہ سوسائٹی کی بنیاد

جنسی تعلقات، مے نوشی اور دیگر خرافات ہیں، بصورت دیگر اس نوعیت کے

حکم یا ہدایت نامے جاری کرنے کی ضرورت ہی نہیں-

نیدر لینڈ حکومت

Leave a Reply