اسرائیل کی دھمکی

سخت ترین سکیورٹی کے باوجود نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے جاری، استعفے کا مطالبہ

Spread the love

نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے

تل ابیب (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

،مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت ، نیتن

یاہو کے استعفے کا مطالبہ، ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں

گے کے نعرے تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں

کے خلاف تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم یتن یاہو کے گھر کے سامنے

زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے

باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور

نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔ اسرائیل کے زیر قبضہ

مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی

بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں

اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر

رہے ہیں۔

نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply