نیتن یاھو نے اپنے وزرا کو ابو ظبی جانے سے روک دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیتن یاھو ابو ظبی

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن نیوز)اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے

وزرا کو اپنے دورہ امارات سے قبل ابو ظبی جانے سے روک دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے

مطابق عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میںبتایا گیا کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنے مجورہ دورہ

ابو ظبی سے قبل کسی وزیر یا اعلی حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں۔

متعدد اسرائیلی وزرا نے متحدہ عرب امارات کے حکومت میں شامل اپنے ہم منصب وزرا سے

رابطے کرکے ان کے ساتھ بات چیت اور دوروں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کیا

تھا تاہم نیتن یاھو نے انہیں اپنے دورے سے قبل امارات جانے سے روک دیا ہے۔اسرائیلی حکام کا

کہنا تھا کہ نیتن یہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے

شخص ہوں جو ابو ظبی کا دورہ کریں۔ تاہم اس دورے کے موقعے پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے

ارکان ہوسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15

ستمبر کو دونوں ملکوںکے درمیان امریکا کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔

نیتن یاھو ابو ظبی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply