نیب نے 43 لاکھ ڈالرز ٹیکس کاٹے بغیر براڈ شیٹ کو جرمانہ ادا کر دیا

Spread the love

نیب 43 لاکھ ڈالرز

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے براڈ شیٹ کو

جرمانے کی ادائیگی میں جلدی بازی کرکے قومی خزانے کو 69 کروڑ روپے کا

نقصان پہنچا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے براڈ شیٹ کو جرمانہ ادا کرنے

میں جلدی کر دی اور 43 لاکھ ڈالرز یعنی 69 کروڑ روپے کا وِد ہولڈنگ ٹیکس

کاٹے بغیر براڈ شیٹ کو 28.7 ملین ڈالرز ادا کردیئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف

بی آر) نے قومی خزانے کو 69 کروڑ کا چونا لگا نے پر نیب کو نوٹس جاری

کردیا۔نوٹس کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے سے پہلے 15 فیصد ود ہولڈنگ

ٹیکس کاٹنا ضروری تھا لیکن نیب نے جرمانہ ادا کرنے میں جلدی کر دی۔انکم

ٹیکس ایکٹ کے مطابق اب نیب ایف بی آر کو 43 لاکھ ڈالرز ٹیکس جمع کرائے گا۔

واضح رہیک ہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری،

بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کیلئے 1999 میں اثاثہ جات

ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم نیب

کی جانب سے یہ معاہدہ 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے خلاف فرم نے ثالثی

عدالت میں نیب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے اگست 2016 میں

نیب کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا تھا۔حالیہ

دنوں میں براڈ شیٹ کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے

بعد اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب 43 لاکھ ڈالرز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply