نیب کے احتسابی عمل

نیب کے احتسابی عمل سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،جاوید اقبال

Spread the love

نیب کے احتسابی عمل

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین قومی احتساب

بیورو( نیب) جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور کو نیب کی سالانہ رپور ٹ پیش کرنے سمیت

ملک میں جاری احتسابی عمل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

نے کہا احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای ہر صو ر ت برقرار رکھی جائے، تاجر اور

کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا

کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ اور

کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیب احتسابی عمل سے کسی کو

خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ہمارا ایجنڈا صر ف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار

ماحول فراہم کرنا ہے۔قبل ازیںقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے

تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی کہ وا ئٹ کالر کرائمزکے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک

پہنچانے کےلئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،نیب نے 179میگا کرپشن

مقدمات میں سے 63میگا کر پشن مقدمات کو معزز احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام

تک پہنچایا ہے ،بدعنوانی کے 95 مقدمات جبکہ 1302ارب روپے مالیت کے نیب کے1272

ریفرنسز مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،جن کی جلد سماعت کیلئے نیب آرڈیننس

کے تحت جلد معزز احتساب عدالتوں میں قانو ن کے مطابق درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔

جاوید اقبال

نیب کے احتسابی عمل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply