نیب کی گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،گورنر سرور

Spread the love

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب نے اب کس کو گر فتار کر نا ہے حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں‘نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اگر ان اداروں میں کوئی خامیاں ہیں تو انکو دور کرنے کیلئے پار لیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے‘علیم خان ‘اعظم سواتی اور بابر اعوان نے صرف الزامات پر حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیکر نئی مثال قائم کردی ہے ‘عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیئے مگر ہم نے عدالتوں پر پہلے کبھی تنقید کی ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے ‘بھارت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے ہم بھارت اور پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘ تحر یک انصاف کی حکومت ہمسائیوں سمیت سب سے برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے لیکن کسی کی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہورمیں شیلٹر ہومز کیلئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو شلٹر ہومز کیلئے 1200کمبل دینے کی تقریب کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور ‘تحر یک انصاف کے چوہدری عبیدالر حمن ‘رانا فاروق ‘کاشف حمید ‘رانا عمر اور رانا نور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملک میں شفاف احتساب کیلئے تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور کسی بھی ادارے کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت یا اس پر دباؤ نہیں ڈالا جاتا نیب نے ہمارے لوگوں کو بھی گر فتار کیا ہے لیکن ہم نے نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمارے لوگ عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم کوئی نجومی نہیں ہیں اس لیے ہمیں نہیں پتہ نیب نے اب کس کو اورکب گر فتار کر نا ہے نیب سمیت ادارے اپنے قوانین کے تحت کام کر رہے ہیں اور حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔
گورنر سرور

Leave a Reply