0

نیب کوادارہ بنائیں، خوف کی علامت نہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Spread the love

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں تفتیشی افسرکی غیر حاضری پر نیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیب کوقومی ادارہ بنائیں، خوف کی علامت نہیں، جس کیخلاف ثبوت نہیں انہیں گھسیٹنا چھوڑ دیں، یہی وجہ ہے نیب انکوائریز میں تاخیر ہورہی ہے، کیوں نہ چیئرمین نیب کو طلب کرلیا جائے؟۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں شہری غلام شبیر شیخ کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سما عت ہوئی، تاہم سندھ ہائی کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈی جی نیب سندھ سراج نعیم تو پیش ہوگئے لیکن تفتیشی افسر غائب تھے۔تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی ایم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا نیب کا یہ حال ہے ڈ ی جی حاضر، تفتیشی افسر غائب ، یہی وجہ ہے نیب انکوائریز میں تاخیر ہورہی ہے، جس پر ڈی جی نیب سندھ نے یقین دہانی کرائی میں اس با ت پر ایکشن لوں گا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا آپ کیا ایکشن لیں گے آپ دفترجاکر بھول جائیں گے، کیوں نہ میں حکم دیدوں کہ نیب کے ہر کیس میں آپ پیش ہوں؟ ڈی جی نیب نے معافی طلب کرتے ہوئے جواب دیا تفتیشی افسران کوتاکید کروں گا ہر صورت میں پیش ہوں،جس پرفاضل جج بولے آپ کچھ نہیں کریں گے آپ سنجیدہ ہوتے تو نیب افسران مزے نہ کرتے ، تفتیشی ا فسر ا نکوائری کرتے ہیں، معاملہ آتا ہے پھر غائب ہو جاتے ہیں، کیوں نہ میں چیئرمین نیب کونوٹس جاری کرکے انہیں بلا لوں ؟۔بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نیب کے تفتیشی افسر کو آج پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کی سرزنش کی اور کہا نیب کوقومی ادا ر ہ بنائیں، خوف کی علامت نہیں، ثبوت نہیں یا کیس دائرے میں نہیں آتا تو زبردستی کیوں؟۔چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا نیب عدالتوں کی معاونت نہ کرے تو پھر عدالتیں کیا کریں گی؟ تفتیشی افسران انکوائری شروع کر کے بھول جاتے ہیں، پوچھ گچھ پر تفتیشی افسرتبدیل ہوتے ہیں،نیا افسرپھر پرانی کہانی سناتا ہے۔ باتیں کھلی عدالت میں کریں توشاید آپ بھی شرم محسوس کریں ، تفتیشی افسران کی حاضری یقینی بنائیں ورنہ ہر کیس میں آپ کوآنا ہوگا، جس پر ڈی جی نیب نے کہا صورتحال کو بہتر اور عدالت کو مطمئن کریں گے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈی جی نیب کراچی کی ایک ہفتے میں دوسری بار عدالت میں طلبی نیب کراچی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، آپ ا پنے آئی اوز کی عدالت میں موجودگی یقینی بنائیں، نیب کراچی کی کارکردگی اچھی نہیں ، یقینی بنائیں کسی کیخلاف ثبوت ہیں تو ہی کارروائی کر یں، ثبوت نہیں انہیں گھسیٹنا چھوڑ دیں۔بعد ازاں عدالت نے شہری غلام شبیر شیخ کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت آج تک ملتوی کر د ی۔

Leave a Reply