0

نیب کا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Spread the love

قومی احتساب بیورو(نیب)نے آصف زرداری اور دیگر بااثر ملزمان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا۔کراچی کی بینکنگ عدالت میں زیر سماعت اربوں روپے کے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اورنیب سندھ کی ٹیم نے بینکنگ عدالت میں مذکورہ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کرد ی ہے، جبکہ چیئرمین نیب جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی کیس منتقلی کی منظوری کی درخواست ارسال کردی گئی ہے۔نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالتی فیصلے کی روشنی میں مقدمہ منتقل کرنا ہے، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب مقدمے کی منتقلی پر غور کررہے ہیں، اسی لیے اس حوالے سے عدالت کو اطلاعی رپورٹ د ے رہے ہیں۔سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس بینکنگ کورٹ کراچی میں زیر سماعت ہے جس میں انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طہ ر ضا گرفتار ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔مقدمے میں دیگر ملز ما ن حسین لوائی، عبدالغنی مجید لاہور کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے بیٹے نمرمجید، ذوالقرنین مجید اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔ ان تمام ملزمان کیخلاف جعلی اکانٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Leave a Reply