0

نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں صرف ریاست پاکستان سے ہے، چیئرمین نیب

Spread the love

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔بعدازاں چیئرمین نیب نے لاہور کے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، نیب تفتیشی افسران بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی، اسے قومی خزانے میں جمع کروانا اور بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے جب کہ نیب حوالات میں ملزمان کو جیل مینول سے زائد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا، وائٹ کالر کرائمز میں تحقیقات قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر مبنی ہوتی ہیں جن کے لیے نیب کے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply