نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکے گی،شہبازشریف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی اور نیب کا غیر مقدس الائنس ہے اور اپوزیشن سیاسی انتقام کی مذمت کرتی ہے، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کر سکے گا اور انہیں آدھے دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایوان میں متفقہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا، ایوان کا وقت ضائع ہونے سے بچائیں گے اور اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں، چیئرمین پی اے سی پر حکومت بہانے بنا رہی ہے جب کہ اپوزیشن کا موقف حقائق پر مبنی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف دور کے آڈٹ پیراز کو قائد حزب اختلاف چیئر نہیں کرے گا، حکومتی سفاکی کی مذمت کرتے ہیں۔خواجہ براداران سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا لیکن مالم جبہ کیس میں ابھی تک کسی کو ہاتھ نہیں لگایا گیا، نیازی اور نیب کا غیر مقدس الائنس ہے اور اپوزیشن سیاسی انتقام کی مذمت کرتی ہے۔
جےٹی این آن لائن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply