0

نیب راولپنڈی کا آصف زرداری، فریال تالپور، مراد شاہ کو طلب کرنے کا فیصلہ

Spread the love

قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنمائوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور ان کو جلد طلبی کا نوٹس بھیج دیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایاکہ آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے اور تینوں رہنمائوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی رہنمائوں کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا جائے گا جب کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جعلی اکائونٹس سے متعلق پوچھ گچھ کریگی۔ جس کیلئے پیپلز پارٹی رہنمائوں کو سوالنامہ پیش کیا جائے گا۔نیب نے دو روز قبل چار جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی ہر ٹیم میں 9افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ جن میں 4 تفتیشی افسر، 4 پراسیکیوٹر اور ایک کیس افسر شامل ہے۔

Leave a Reply