نیب جانبدار ادارہ بن چکا ،سب کا برابر احتساب ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نیب جانبدار ادارہ بن چکا ہے، چیئرمین نیب کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی،عدلیہ،فوج اور سیاستدانوں کا برابر احتساب ہونا چاہئے،جب بھی بلاول بھٹو جلسہ کرتے ہیں ان کو 48 گھنٹوں کے اندر نیب کا نوٹس آجاتا ہے،پیپلزپارٹی 1990 ء سے کیسز بھگت رہی ہے ۔ آصف علی زرداری پر گزشتہ دور میں بنائے گئے مقدمات میں سے کسی میں بھی سزا نہیں ہوئی۔ زمین کی خریداری کے حوالے سے کیس میں 21 سال بعد بلاول بھٹو زرداری کو بلایا گیا ہے ہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، موجودہ حکومت ایک بل بھی پاس نہیں کروا سکی لیکن پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر18ویں ترمیم منظور کروائی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید نیئر حسین بخاری ،مولا بخش چانڈیو اورفرحت اللہ بابر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply