103

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلیے صدر کو ارسال

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے

دی جس کے بعد آرڈیننس صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے کابینہ سے سرکولیشن

سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی۔آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص

پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے

خلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے جب کہ

سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے

گا۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر

اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی جب کہ 3 ماہ میں نیب

تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا، اس کے

علاوہ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز سے متعلق

معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو جائے گا، ان تمام معاملات پر ایف بی آر،

ایس ای سی پی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کارروائی کر سکیں گے۔علاوہ ازیں

زمین کی قیمت کے تعین کے لیے ایف بی آر یا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طے کردہ

ریٹس سے نیب کارروائی کے لیے رہنمائی لے گا۔

Leave a Reply