kundali jtnonline

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

Spread the love

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ اول و آخر 14 ، 14 مرتبہ دورد پاک اور سات بار (ناد علی صغیر) کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

جن معاملات میں بھی پریشانیاں پیش آ رہی ہیں، وہ انشاء اللہ اب آہستہ آہستہ حل ہونا

شروع ہو جائیں گی، فکر مند نہ ہوں۔ آپ نے کئی حوالوں سے اپنے معاملات ٹھیک

کئے ہیں۔ اب آپکو اسکا پھل بھی ضرور ملے گا۔ سختی ختم ہو گئی ہے اور مالی

حوالے سے بڑی امید ہے کوئی اہم اور اچھا سلسلہ بن جائیگا۔ خواہشمند افراد کو ان

کے تبادلے کے مطابق اہم خبریں ملنے کا امکان بھی ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں، ملک کی صورت

حال نے بھی انکو پریشان کر رکھا ہے، انکو اب ایک اہم خبر ملنے کی امید ہے،

جس سے انکی مشکلات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اب آپکو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آپ

کس طرح چلیں گے۔ خانگی حوالے سے آپ خود کو اکیلا محسوس کریں گے، جن

کیلئے ماضی میں بہت کچھ کیا، وہ اب آپکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

آپ کیلئے اس ہفتے دو تین اہم خبریں ہیں، جن کا تعلق خاص طور پر آپکے مستقبل

سے ہو سکتا ہے۔ جو لوگ اسکو سنجیدگی سے لیں گے، وہ کافی کچھ حاصل کر

سکتے ہیں اور جن لوگوں نے غیر سنجیدگی اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا، وہ ایک

اچھے وقت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنے کاروباری معاملات کو ابھی مت

چھیڑیں، ورنہ بعد میں بے حد پچھتاوا ہو گا، اسی میں انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کیلئے انشاء اللہ آسان راستے کھلنے کا واضح امکان ہے، موجودہ صورتحال

میں آپ کو بھی اہم فیصلے کرنا ہونگے۔ پچھلے سال کرونا کی وجہ سے جو خرابی

شروع ہوئی تھی، وہ اب تک چل رہی ہے، مگر اللہ پاک خود فرماتے ہیں ہر مشکل

کیساتھ آسانی ہے، پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ آپکو اسی ہفتے اندازہ ہو جائیگا

کہ معاملات آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ نے انکو اپنے سارے راز بتا

دیئے ہوئے ہیں، اسلئے خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں، مگر اب آپ مکمل

طور پر اپنی زبان بند رکھیں اور درگزر سے کام لیں، ویسے بھی بڑا عرصہ لگے

گا رشتے دوبارہ جڑنے میں۔ آپ خود کو مصروف کر لیں، صرف اپنے روزگار

اور اپنی فیملی میں، باقی سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کیلئے صورتحال قدرے مشکل ضرور ہے، مگر بات صرف چند ہی دنوں کی

ہے، اس کے بعد تمام پریشانیوں کا نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ آپ کو اپنے تمام

معاملات میں انشاءاللہ بہتری کا سامنا ہو گا اور زندگی کا ایک نیا دور شروع ہو

جائیگا، اسلئے دل سے دوسروں کیلئے غصہ نکال دیں اور صرف اپنے کام پر

توجہ دیں، جو آپ کیلئے بے حد ضروری ہے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

آپ کیلئے ضروری ہے کہ اپنی صحت کا جسقدر بھی خیال رکھ سکتے ہیں رکھیں،

اپنا اور اپنے گھر والوں کے سر کا صدقہ بھی دیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ کسی کی

نظر میں آ گئے ہیں، دوسری وجہ آپکا زیادہ بولنا بھی ہے۔ لہذا خاموش اور باوضو

رہیں، نماز کی پابندی کریں اور سچ بولیں، روحانی قوت تیز ہو گی تو بہت سے

مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کسی کی نظر میں آئے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے بے شمار کاموں میں

مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ سورۃ بقرہ کی تلاوت ضرور کریں، اس سے ساری

شیطانی طاقتیں بھاگ جائیں گی، ان دنوں غصے کو بھی قابو میں رکھنا ہے۔ زیادہ

وقت اپنا کام کرتے ہوئے ذکر الہٰی زبان سے جاری رکھیں، تاکہ یہ جو آزمائشی

وقت ہے وہ نکل سکے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

آپ نے کافی حد تک اپنے معاملات میں بہتری کی ہے تو اسکا انعام بھی ملے گا،

آپکو مالی طور پر بھی فائدہ حاصل ہو گا اور روحانی طور پر بھی۔ جو لوگ نیا کام

شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی انتظار کریں، اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ

پرانے کام میں ہی برکت ڈال دے۔ اولاد پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے،

تاکہ وہ غلط راستے پر نہ چل پڑیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ جب پریشان ہوتے ہیں تو اللہ کی یاد میں لگ جاتے ہیں اور جب اس سے نکلتے

ہیں تو پھر پرانی ڈگر پر چل پڑتے ہیں جو بے حد خطرناک بات ہے۔ ابھی وقت ہے

اپنے معاملات ٹھیک کر لیں اور بُرے کاموں، ناجائز آمدن اور جھوٹ بولنے سے

دور رہیں۔ ان دنوں آزمائشی سے دن چل رہے ہیں۔ آپ اپنے مال میں سے راشن کی

صورت میں حسب توفیق صدقہ ضرور دیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

امید ہے جلد بڑی اچھی خبر آنیوالی ہے، جس سے برسوں کی پریشانیاں و مشکلات

ختم ہو سکیں گی اور آپکو اپنے گھر میں بھی اب سکون کا سانس نصیب ہو گا۔ جو

لوگ عرصہ دراز سے بیمار تھے، وہ انشاء اللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب

ہوں گے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ہو سکتی ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

آپ ان دنوں مالی طور پر سخت پریشان ہیں ۔ کوئی بھی کام کرنے لگتے ہیں تو

عین موقع پر آکر رک جاتا ہے، جیسے کسی نے جکڑ کر کھ دیا ہو۔ اب آپ کو اپنی

روحانی قوت میں اضافہ کرنا اور تمام بُرے کام چھوڑ کر سچی توبہ کرکے چلنا ہو

گا، تب جا کر آپ کی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ کرونا کی وجہ سے زندگی میں جو

مشکلات آئی ہیں، انشاءاللہ ان کا ازالہ ضرور ہو گا۔

= قارئین =کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی ، نیا ہفتہ جتن کُنڈلی

Leave a Reply