kundali jtnonline

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی اور ستاروں کا احوال، ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

Spread the love

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، حسبِ توفیق صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

ان دنوں آپ کا ستارہ اپنی جگہ تبدیل کر رہا ہے اور آپ کو ذہنی طور پر اب ہر

طرح کی تبدیلی کے لئے تیار رہنا ہو گا، شائد یہ وقت آپ پر برسوں کے بعد آ رہا

ہے۔ آپ جس بھی پوزیشن پر کیوں نہ ہوں، وہاں سے ہٹ جائیں گے اور امید ہے کہ

جو گزر گیا وہ وقت بُرا تھا اب اس سے بے حد شاندار صورت حال آپ کے لئے بن

رہی ہے۔ انشاء اللہ

=—–= بُرج ثور =—–=

آپ اپنے سارے معاملات اپنے اللہ کے حوالے کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ کس

طرح آپ کو ان تمام پریشانیوں و مشکلات سے نکال کر کس انداز سے نوازے گا،

اس کا شاید آپ کو اندازہ بھی نہیں کہ آپ کو کیا فائدے عطا فرما دے گا۔ توکل سے

کام لیں، توکل سے کام لینے والے ہی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ اب وراثتی امور

میں بھی بڑی پیش رفت ہونے والی ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

اولاد اور بہن بھائی اب پہلے جیسے نہیں رہے، سب آپ کو سیڑھی بنا کر چلنے

کی کوشش میں ہیں۔ آپ اللہ کی رضا کے لئے ضرور بے وقوف بن جائیں، مگر

جہاں آپ کا حق بنتا ہے اس کو بالکل نہ چھوڑیں۔ اس وقت ٹینشن والا ستارہ زحل

اور عقرب دونوں نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔ غصہ قابو میں رکھنا ہے اور

حکمت عملی سے چلنا ہے۔ ورنہ بنتی بات بگڑ سکتی ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کو یوں محسوس ہوتا ہو گا جیسے کسی بندش جیسی چیز کی جکڑ میں آ گئے

ہیں مگر ایسا بالکل نہیں ہے، سب وقتی رکاوٹ ہے جو چند یوم میں خود بخود

ٹھیک ہو جائے گی، بس اپنے معاملات ٹھیک رکھیں، حقوق العباد کے حوالے سے

خاص طور پر دیکھیں۔ آپ یہ مت سمجھیں کہ آپ کی مرضی سے کام ہونے ہیں

جو میرے اللہ نے چاہنا ہے، ہونا تو ویسے ہی ہے، پھر توکل کیوں نہیں کرتے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

اس وقت آپ کا ستارہ رجعت میں ہے۔ رجعت الٹی چال کو کہتے ہیں۔ پرانے

معاملات دوبارہ ابھر کر سامنے آ سکتے ہیں یا کسی پرانے جھگڑے میں شدت آنے

کا خطرہ ہے۔ اگر خود کو ان معاملات سے دور نہ رکھا گیا تو نقصان آپ کا ہی ہو

گا۔ اس وقت صدقہ دینے اور یاحیٰ یا قیوم کا ورد کرتے رہنے کا مشورہ ہے۔ آج

سے ہی شروع کریں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

آپ کو شاید حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔ اگر ان حالات میں آپ نے غلطی

کی تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔ آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں۔ ابھی اس کو تبدیل

کرنے کی کوشش مت کریں خاموشی سے فی الحال یہ وقت گزاریں، شاہد اگلے 14

یوم کے بعد صورت حال سکون والی ہو جائے، جو لوگ کسی بھی قسم کی جذباتی

غلطی یعنی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر قدم اٹھائیں گے، نقصان کیلئے تیار رہیں۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا مسئلہ آپ کا زیادہ تر اپنا پیدا کردہ ہے۔ آپ چہل قدمی نہیں کرتے خوراک

کا خیال نہیں رکھتے، چھوٹی موٹی باتوں سے ٹینشن لیتے ہیں اور غصہ بہت زیادہ

کرتے ہیں۔ اس وقت ان معاملات سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ” حسبنا اللہ و

نعیم الوکیل “ 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں، سب بہتر ہوتا چلا جائے گا اور

ضرورت کے تحت کسی نہ کسی جگہ سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جو لوگ کسی الجھن میں مبتلا ہیں اور انہیں اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی

نہیں دے رہا، وہ انشاء اللہ اب غیبی انداز سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے

اور کسی بڑے فائدے کی طرف بھی جائینگے۔ کاروباری حضرات کے لئے بڑے

اچھے دن شروع ہیں۔ اولاد کے خواہشمند انشاء اللہ خوشخبری سن سکیں گے جن

لوگوں نے نوکری کی تلاش شروع کی ہوئی ہے، وہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

=—–= بُرج قوس =—–=

ایک مرتبہ پھر صورتحال میں خرابی دکھائی دے رہی ہے، لگتا تو یہی ہے کہ آپ

کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ تمام حالات کا از سر نو جائزہ

لیں تو جس مقام پر غلط ہوئی ہے۔ اس کو فوراً دور کرنےکی کوشش کریں، صدقہ

بھی دیں اور ” یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ “ کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار

ضرور کریں۔ اس سے بے شمار فائدے ہونگے اور مشکلات ختم ہو جائیں گی۔

=—–= بُرج جدی =—–=

کسی بھی شک کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں اور اپنے گھر کو خراب نہ کریں۔ آپ

ان دنوں فضول قسم کی باتیں دماغ میں رکھتے ہیں جو بعد میں پریشانی کا باعث

بنتی ہیں۔ آپ کی توجہ اگر اللہ پاک کی طرف لگ جائے اور نماز کی پابندی کریں

تو سکون آ جائے گا۔ روزگار کے حوالے سے ابھی تبدیلی کا نہ سوچیں۔ اللہ نے

چاہا تو ایسی جگہ سے بہتری ملے گی یا پھر خود بخود کوئی سلسلہ بن کر آپ کے

سامنے آئے گا، جس سے فائدہ ہو گا۔

=—–= بُرج دلو =—–=

جو لوگ کسی طرف سے رقم کے حوالے سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی

ہفتے وہ اپنی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ روزگار کے حوالے سے بھی انشاء اللہ

اب کوئی نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ حالات میں جو خرابیاں چل رہی تھیں، وہ انشاء اللہ

غیبی انداز سے ٹھیک ہوں گی اور عرصہ دراز سے کاروباری بندش یا رشتے کی

بندش کے شکار لوگ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اولاد کے حوالے سے سختی سے نہیں، بلکہ پیار اور محبت سے کام لیں۔ اس وقت

وہ آپ کی بات نہیں سن رہے، لیکن کچھ عرصے کے بعد اقرار کریں گے کہ آپ

ٹھیک تھے، لیکن خانگی حوالے سے صورت حال کافی خراب ہے۔ اپنوں سے

اختلافات کا اندیشہ ہے، وراثتی امور میں بھی جھگڑے کا امکان موجود ہے جو

لوگ چند روز خاموش رہیں گے۔ وہ دیکھیں گے کہ اپنے مطلب کیلئے سب خود آپ

کی طرف آئیں گے، انشاء اللہ

نیا ہفتہ جتن کُنڈلی ، نیا ہفتہ جتن کُنڈلی ، نیا ہفتہ جتن کُنڈلی ، نیا ہفتہ جتن کُنڈلی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply