بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

نیا ہفتہ آپکے ستارے، جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے وظیفہ

Spread the love

نیا ہفتہ آپکے ستارے

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ المائدہ کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،

اپنے مرحومین اور دیگر مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں کی ارواح کے

ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

مطلب پرست لوگوں سے دور رہیں، یہ آج کل آپ کے بے حد قریب ہو سکتے ہیں۔

شاید آپ کو اس کا اندازہ بھی ہو۔ کسی قسم کے لالچ میں آ کر اپنی رقم کسی کے

حوالے مت کریں۔ واپسی کے امکانات نہیں ہوں گے، جو آفر ملے اس کو اللہ پاک

کا نام لے کر پکڑ لیں، انشاء اللہ آپ کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہو گی۔ ان دنوں

صحت کا صدقہ دینے کا بھی خاص مشورہ دیا جا رہا ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

آپ آج کل جس کشتی میں سوار ہو رہے ہیں، اسکے بارے میں سو بار غور کریں،

ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑی غلطی ہو جائے اور بعد میں پچھتاوا ہو، آپ کے لئے ابھی

واپسی کا موقع ہے۔ اس وقت روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، ایسا

کرنے سے سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہے- آپ کا نیا سلسلہ بڑی بڑی

کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے، کہیں مشکل ہو تو استخارے سے مدد لے لیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

مالی طور پر ان دنوں پریشانی ہو رہی ہو گی، جیسے کسی نے سب کچھ بلاک کر

کے رکھ دیا ہو۔ ان حالات میں آپ بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ پڑھنا اور 1000

مرتبہ اللہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، انشاء اللہ آپ کے دن بدل جائیں گے۔ کاروباری

حضرات کو خاص طور پر فائدہ مل سکتا ہے، نوکری تلاش کرنے والے بھی اب

خوشخبری سن سکتے ہیں، جو لوگ بیمار تھے وہ یا حی یا قیوم کا ورد کرتے رہا

کریں، صحت مل جائے گی۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

بہت سخت دن کاٹے ہیں آپ نے، اب انشاء اللہ اس کا ازالہ ہو گا، آپ جس بات کو

لے کر پریشان ہیں، اس کا حل امید ہے ایک دو دن میں ہی مل جائے گا۔ اس وقت

صورت حال بحکم اللہ آپ کے حق میں آہستہ آہستہ بدل رہی ہے۔ آپ کو بھی اب

ایمانداری اور محنت کر کے آگے بڑھنا ہے اور ماضی کی غلطیاں نہیں کرنی۔ آپ

کو ضرورت کے تحت بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

کاروباری معاملات میں انشاء اللہ بہتری ملنے کی امید ہے اور جس طرف سے

رکاوٹیں یا پریشانیاں آ رہی تھیں، وہ اب کم ہونا شروع ہو جائیں گی اور آپ قرض

وغیرہ سے بھی نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ کسی کی مدد کرنے کے لئے

تیار بیٹھے ہیں، حالات ساتھ نہیں دے رہے، ان کو غیبی مدد ملنے کی امید ہے،

خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہونے کا امکان ہے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

اب کسی بھی غیر کا اعتبار نہیں کرنا اور نہ ہی اپنے دل کی بات کسی سے کرنی

ہے، راز کھل گیا تو آپ پر ہی الزام لگ سکتا ہے۔ پہلے ہی آپ اچھے سے برے

بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت خاموشی سب سے اہم ہے، آپ کی بات ویسے بھی کوئی

نہیں سمجھے گا۔ نوکری پیشہ افراد ابھی تبدیلی کا مت سوچیں، کچھ عرصہ مزید

انتظار کریں، ممکن ہے کہ آگے چل کر ان کیلئے اس میں بہت بڑا فائدہ موجود ہو۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا صدقہ دیتے رہیں، شوگر اور پٹھوں کے امراض والے اس کو معمولی

سمجھ کر نظر انداز نہ کریں، جو لوگ ایسا کریں گے وہ مزید مشکل میں آ سکتے

ہیں۔ اس وقت اپنوں کی مخالفت بھی جاری رہ سکتی ہے اور وراثتی امور میں بھی

خرابی دکھائی دیتی ہے اس وجہ سے بھی کوئی بڑا اختلاف سامنے آ سکتا ہے، آپ

کو چاہئے کہ خاموش رہیں اور کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

بدنظری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا

ہے اور جس انداز سے آپ چل رہے ہیں، اس میں بھی واضح نظر آتا ہے کہ کچھ

گڑبڑ تو ہے۔ ہو سکے تو گھر میں سورؤ بقرہ کی تلاوت روزانہ اونچی آواز میں

لگا کر ضرور سنیں اور باوضو رہنے کی کوشش بھی کریں، نماز سے مدد لیں اور

اس کام سے بالکل دور رہیں، جس میں آپ کو ذرا سا بھی رسک دکھائی دے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

حالات انشاءاللہ ضرور بدلیں گے، آپ اپنا کام کریں، اللہ پاک کو اپنا کام کرنے دیں،

وہ بندوں کے لئے اچھا ہی کرتا ہے، خاص طور پر جس میں بہتری ہو۔ آپ کے

پریشان ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ یہ ہفتہ اپنوں کو منانے اور ان کی

ناراضی ختم کرنے میں مدد گار ہو گا۔ شرط یہ ہے، آپ اپنی سطح سے تھوڑا سا

نیچے آ جائیں۔ اس سے اللہ پاک راضی ہوں گے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ کی ایک بڑی کوشش روز گار کے حصول میں بحکم اللہ کامیابی دلا سکتی ہے

اور جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن اور مالی پریشانی کا شکار ہیں، وہ بھی

مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس وقت آپ کی تبدیلی کے حوالے سے

کچھ اشارے مل رہے ہیں۔ لگتا تو یہی ہے جیسے آپ کسی بڑی تبدیلی کے کنارے

پر کھڑے ہیں، جو آپ کے حق میں انشاء اللہ اچھی رہے گی۔ آپ چاہ کر بھی اسے

نہیں روک سکتے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

آپ کے لئے یہ ہفتہ ان شاء اللہ اہم اور اچھی خبریں لے کر نمودار ہوا ہے، جو کام

کافی عرصے سے التواء کا شکار تھے، اب وہ ہونے کی امید ہے اور جو لوگ خود

کو کسی بندش وغیرہ کا شکار سمجھ رہے تھے، وہ اس سے نکل جائیں گے۔ پھر

بھی آپ روزانہ کے حساب سے حسب توفیق صدقہ وغیرہ ضرور دیتے رہیں اور

اولاد کے حوالے سے ابھی کوئی بڑا فیصلہ نہ ہی کریں تو بہتر رہے گا۔

=—–= بُرج حوت =—–=

چھوٹی موٹی باتوں سے پریشان نہ ہوا کریں، اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر

چھوڑ دیں، وہ جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے۔ ان دنوں ستاروں کی جو پوزیشن بن

رہی ہے وہ انشاء اللہ آپ کو بہت فائدہ دے گی۔ عزت، دولت، شہرت جیسے امور

میں بہتری آنے کی امید ہے اور جو حاسدین ہیں وہ بھی آپ سے دور ہو جائیں گے۔

اس ہفتے میٹھی چیز پکا کر بچوں میں ضرور تقسیم کریں۔

نیا ہفتہ آپکے ستارے ، نیا ہفتہ آپکے ستارے ، نیا ہفتہ آپکے ستارے

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply