نیا چینی قمری سال، 90 فیصد اہل چین کا تہوار منفرد انداز میں منانے کا عزم

نیا چینی قمری سال، 90 فیصد اہل چین کا تہوار منفرد انداز میں منانے کا عزم

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) نیا چینی قمری سال

چائنا یوتھ ڈیلی کے ایک حالیہ سروے میں شامل 93 فیصد چینی شہریوں کی رائے

سامنے آئی ہے کہ وہ چینی نئے قمری سال کے تہوار کی مبارکباد ملاقات یا کسی

تقریب میں اکٹھا ہونے کی بجائے ورچوئل طریقے سے ہی بھیجیں گے۔ رواں ماہ

12 فروری سے شروع ہونے والے موسم بہارکے تہوار جسے نیا چینی قمری سال

کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس مناسبت سے روایتی عام تعطیل ہوتی ہے اس

موقع پر خاندان کے افراد اکٹھے ہوتے ہیں جس کیلئے عام طور پر بڑے پیمانے پر

لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفراختیارکرتے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین نے

لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کی وباء کے خدشات کے پیش نظر آمدہ

تعطیلات میں اپنی جگہ پر رہیں اورغیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

سروے میں شامل 2 ہزار 13 افراد میں سے 82 فیصد نے کہا وہ صحت اور تحفظ

کے پیش نظر ویڈیو کالز، فون کالز اور میسیجز سے تعطیلات کی مبارکباد بھیجنے

کو ترجیح دیں گے جبکہ ان میں سے 65 فیصد کا کہنا تھا یہ ایک آسان انتخاب ہے۔

اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے ذاتی طور پر ملنے سے قاصر ہونے کے باوجود 84

فیصد سے زائد افراد کا خیال ہے آپس میں ملنے جیسے اس طرح سے بھی نئے

سال کی مبارکباد دینے سے خاندانی رشتوں اور دوستی کے تعلق کو مضبوط کیا جا

سکتا ہے۔ سروے میں شامل مجموعی افراد میں سے 74 فیصد کا کہنا تھا کہ اس

طرح سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہارسے ان کی چھٹیوں کی خوشیاں

ماند نہیں پڑیں گی جبکہ 86 فیصد کا خیال ہے کہ یہ نیا طریقہ اس بہار کے تہوار

کو اور بھی خاص بنا دے گا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply