Rs15000 Prize Bonds jtnonline 150

انعامی بانڈز 15000 مالیت کے نئے سال کی پہلی قرعہ اندازی آج

Spread the love

کوئٹہ (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) نیا سال انعامی بانڈز

نئے سال 2020ء کی پہلی قرعہ اندازی آج بروز جمعرات ہو گی۔ 15 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہونگے۔ مزید پڑھیں

حکومت پاکستان وزارت خزانہ کے ریجنل ڈائریکٹریٹ قومی بچت کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق علاقائی نظامت قومی بچت کے زیراہتمام 15000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 81 ویں قرعہ اندازی آج 2 جنوری 2020 بروز جمعرات کو ڈاکٹر مشتاق احمد، پرنسپل میڈیکل آفیسر(ر) ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کوئٹہ کی زیرصدارت سٹیٹ بینک پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح نو بجے منعقد ہوگی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 1700 انعامات نکالے جائیں گے۔ جن میں 15000 ہزار والےبانڈز کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 1 لاکھ 85 ہزار کے 1696 ہونگے، عوام الناس سے قرعہ اندازی میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے وزٹ کریں
( نیشنل سیونگز )

نیا سال انعامی بانڈز

Leave a Reply