0

نیا امریکی ایوان نمائندگان ایکٹو، ٹرمپ کا مشکل دور شروع ، ڈیموکریٹک رکن نینسی پیلوسی سپیکر منتخب

Spread the love

نومبر 2018ءکے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہونےوالے نئے ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز سے اپنا کام شروع کردیا، اس 116ویں ایوان میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت ہے کارروائی کے آغاز میں ایوان نے سابق ایوان کی اقلیتی لیڈر ڈیموکریٹک کانگر یس وویمن نینسی پیلوسی کوتوقع کے مطابق سپیکر منتخب کرلیا، مبصرین کے مطابق اس نئے ایوان میں ٹرمپ مخا لف ڈیموکرئیک پارٹی کے ارکان کی اکثریت صدر کےلئے خطرے کانشان ہے ،پہلے روز کے موڈسے ظاہر ہورہا تھا ڈیمو کرئیک ارکان صدر ٹر مپ کےلئے مشکل حالات پیدا کر نے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ 78سالہ نئی سپیکر نینسی پیلو سی 218 ووٹ حاصل کرکے تیسر ی مرتبہ سپیکر منتخب ہوئیں جس کے فوراً بعد انہوں نے صاف الفاظ میں اعلان کیا کہ کانگریس صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں برطرف بھی کرسکتی ہے تاہم اس کا انحصار محکمہ انصاف کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی تفتیشی کار رابرٹ ملر کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہے جو طویل عرصے سے گزشتہ صد ر ا تی انتخابات میں ٹرمپ کے حق روس کی مداخلت کی تفتیش کرنے میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply