302

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام،اب تک 16 لاکھ درخواستیں موصول

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر

میںرجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک 16 لاکھ سے

زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا نے اپنے

ایک بیان میں کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کے تحت ملک بھر میں

رجسٹریشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ملک کے تمام علاقوں سے

بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان

ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019

کو کیا جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائیگا۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اس سلسلے میں اپنے ای سہولت

فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض

انجام دے رہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد ملک

بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ترجمان نادرا کی طرف سے جاری کئے گئے

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں

179,055 افراد نے رجسٹریشن کرائی، کراچی کے مختلف اضلاع میں 122358,

ضلع ملتان میں 65,345 افراد، بہاولپور میں 51941 افراد، اور پشاور میں 39555

افراد نے رجسٹریشن کرائی۔آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای

سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔مزید براں

کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم

آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ترجمان

نادرا کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے

لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان

قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی

ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی

رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

Leave a Reply