زمین پھٹی نہ آسمان لرزا ، شیخوپورہ میں بدلے کی آگ کا دل سوز واقعہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود میں واقعہ علا قہ فیروز وٹواں میں چار روز قبل اغواء ہونے والے کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں بند کر نہر میں بہا نے دینے والے سفاک تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ،ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور مقامی معززین علاقہ نے مسلسل جدوجہد کے بعد 25/30 کلو میٹر کی مسافت پر راجباہ سے بوری بند دونوں بچوں کی لاشیں تلاش کر لیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، لاشیں پہنچنے پر پورے گائوں میں کہرام مچ گیا۔ یہ سفاکانہ اقدام ملزمان شاہد وغیرہ اپنے سگے رشتہ داروں کے ساتھ رشتہ کے تنازع انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے اٹھایا اور دو معصوم پھولوں خدیجہ اورتوحید کو اغواء کر نے کے بعد قتل کردیا اور پھر ان کی لاشیں ایک بوری میں بند کر کے مقامی راجباہ میں بہا دیں جنہیں چار روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد پولیس ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تلاش کیا اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اندوہناک واردات میں مقتول بچوں کا ماموں بھی شامل تھا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون نبیلہ بی بی بھی شامل ہیں، جو مقتول بچوں کے والد کی سابق منگیتر ہے ۔ مقتول بچے دو سالہ خدیجہ اور تین سالہ توحید جڑانوالا میں اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور معصوم بچوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے احکامات صادر کر دیئے .واضح رہے دونوں بہن بھائی ٹافیاں لینے گھر سے نکلے اور پھر کبھی گھر لوٹ نہ سکے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply