Speaker Pakistan Parliament Asad Qaiser Khan talking with media.

نہیں معلوم شیخ رشید کا کیامسئلہ،کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا،اسد قیصر

Spread the love

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے پی اے سی میں شمولیت کے حوالے سے ان کو روکنے کے بیان کے بارے میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ مجھے رولز کے مطابق کام کرنا ہے اور اس حوالے سے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا، و ز یر اعظم عمران خان سے تمام معاملات پر بات کرونگا ۔

گزشتہ روز شاہ منصور ٹائون شپ میں نئے سنٹرل جیل صوابی کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب اور بعد ازاں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو میں انکا کہنا تھا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے اور ان کی اپنی پارٹی ہے وہ جس طرح چاہیں بات کر سکتے ہیں

ہم اپنی پارٹی کے ڈسپلن کے پابند اورلیڈر شپ سے بات کے مجاز ہیں ، مجھے پتہ نہیں شیخ رشید کا کیا مسئلہ ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور موجودہ حالات خاص کر معاشی حالات انتہائی خراب ہے جو قوم کو معلوم ہے اور یہ سب بحران ماضی کی بیڈ گورننس کا نتیجہ ہیں ،

ادارے خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں،پی آئی اے کے بیڑے میں 32 جہاز اور18ہزار ملازمین ہیں ہر جہاز سوار یو ں سے بھرا آتا اور جاتا ہے لیکن اس کے باوجود پی آئی اے 450ارب روپے خسارے میں جارہا ہے اسی طرح واپڈا جو ایک منافع بخش ادار ہ ہے لیکن وہ بھی 46ارب روپے کے خسارے میں ہے۔

Leave a Reply