سوئز کینال پھنسے جہاز

5روزہ جدوجہد کے بعد نہرسوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

Spread the love

نہرسوئز میں پھنسے

قاہرہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا۔امریکی میڈیا

کے مطابق مال بردار جاپانی بحری جہاز کو تقریباً 5 روز کی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا ہے اور

مصری عملے کی کوششوں سے 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبا جہاز دوبارہ سفر کے قابل ہوا

تاہم واضح نہیں تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب کھولا جائے گا۔جاپانی مال بردار

بحری جہاز ایور گرین گزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے سیکڑوں مال

بردار جہاز رک گئے تھے اور اربوں ڈالر کی عالمی تجارتی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔خیال رہیکہ 10

فیصد سے زائدعالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان

مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔ 120 میل لمبی اس نہر سوئز کی گزرگاہ سے 12 فیصد کے قریب

عالمی تجارتی آمدورفت کی جاتی ہے جو بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑ کر ایشیا اور یورپ کے

درمیان ایک مختصر سمندری راستہ فراہم کرتی ہے۔سویز کنال سنہ 1869 میں کھولی گئی تھی جو

ایشیا اور یورپ کے درمیان سب سے چھوٹا آبی راستہ ہے، جس کے باعث بحری جہازوں کو افریقہ

کے راستے سے نہیں آنا پڑتا۔ایور گرین جہاز کے پھنسنے کے باعث 300 سے زائد جہاز نہر کے

دونوں طرف کھڑے آمد و رفت بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

نہرسوئز میں پھنسے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply