jamshed ansari and nagina khanum

نامور اداکارہ،گلوکارہ نگینہ خانم کی 17ویں، مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی 15ویں برسی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نگینہ خانم جمشید انصاری

ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ نگینہ خانم کی 17 ویں اور مزاحیہ اداکار

جمشید انصاری کی 15 ویں برسی آج پیر کو منائی جائے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرامہ وارث کے حشمت خان معروف اداکار محبوب عالم کی 26 ویں برسی
———————————————————————-

نگینہ خانم کا تعلق پشاور سے تھا، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور

گلوکارہ کیا اور مختلف پشتو فلموں کیلئے 130 گانے گانے کے علاوہ 100 سے

زائد فلموں میں بھی کام کیا۔ انہیں بطور اداکارہ ایس ایم یوسف نے اپنی فلم ”اولاد

“میں متعارف کرایا ان کے مدمقابل اداکار لہری نے کردار نبھایا۔ نگینہ خانم نے

کئی پشتو فلموں میں بدرمنیر کی والدہ کا کردار ادا کیا اور اس کردار کے لیے وہ

پشتو فلموں کا اسی طرح ایک لازمی حصہ سمجھی جاتی تھیں جس طرح پنجابی

فلموں میں اداکارہ بہار بیگم سمجھی جاتی ہیں۔

نگینہ خانم کو 24 اگست 2003ء میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کردیا گیا تھا

بطور اداکارہ نگینہ خانم کی آخری فلم ”مہندی والے ہتھ“ تھی۔ نگینہ خانم نے

گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ خود بھی پانچ فلمیں بنائیں۔ ان میں سے ایک فلم

جینے دو اردو زبان جبکہ باقی پشتو میں تھیں۔ نگینہ خانم نے فلم انڈسٹری میں

متعدد فلموں میں کردار نبھائے اور انہوں نے کئی اداکاروں کو بھی متعارف

کرایا۔ نگینہ خانم کو 24 اگست 2003ء میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔

جمشید انصاری بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے

معروف مزاحیہ اداکار جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارت کے شہر

سہارن پور میں پیدا ہوئے، وہ چھ برس کے تھے کہ ان کا خاندان بھارت سے

ہجرت کرکے کراچی منتقل ہوگیا۔ وہ گریجوایشن کرنے کے بعد برطانیہ چلے

گئے جہاں انہوں نے کچھ عرصہ برطانوی نشریاتی ادارے میں کام کیا اورٹی

وی پروڈکشن کے کورسزبھی کیے-

کیریئرمیں 200 ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

1968ء میں وطن واپس آ کرانہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیا اور

اپنے کیریئر کا آغازڈرامہ ”جھروکے “سے کیا۔ انہوں نے کیریئرمیں 200 کے

قریب ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جمشید انصاری

نے ٹیلی ویژن کے ڈراموں، انکل عرفی، تنہائیاں، زیر زبر پیش، منزلیں، افشاں،

ہمارے گھر میں اور دیگر میں بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

200 سے زائد ڈراموں میں کام کرنے والے اس نامور اداکار نے 40 سال کا

عرصہ اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں گزارا،

اسٹیج ڈرامے بکرا قسطوں میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ریڈیو کے مشہور پروگرام حامد میاں کے ہاں میں صفدر کا یاد گار

کردار ادا کرکے زبردست شہرت حاصل کی جبکہ اسٹیج ڈرامے بکرا قسطوں

میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مشہورڈراموں میں گھوڑا گھاس

کھاتا ہے ”انکل عرفی،ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش، شوشہ، ہاف پلیٹ جبکہ

فلموں میں سوغات، پاکیزہ اوراج دیاں کڑیاں“ شامل ہیں۔ وہ 24 اگست 2005 کو

63 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

حق مغفرت فرمائے ، الٰہی آمین

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نگینہ خانم جمشید انصاری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply