Rafael Nadal Spanish professional tennis player

نڈال 20 گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ توڑ نے کیلئے مزید تین فتوحات دور

Spread the love

میلبورن(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) نڈال 20 گرینڈ سلام

ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس

ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر

فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اطالوی ٹینس سٹار فابیو فوگنینی پری کوارٹر فائنل میں

شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیا میں جاری رواں سال کے

پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل

میچ میں 34 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف

اطالوی ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 2-6 سے

شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس کامیابی

کے بعد رافیل نڈال کو سوئس سٹار راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام

جتینے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین فتوحات کی ضرورت ہے۔

=—= یہ بھی ضرور پڑھیں: رافیل نڈال کو نازیبا اشارے

پری کوارٹر فائنل میں فتح کے بعد رافیل نڈال 43 ویں گرینڈ سلام کے کوارٹر فائنل

مرحلے میں پہنچے ہیں۔ نڈال آٹھ بار کے فاتح سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک

نوویک جو کووچ کیساتھ ٹائٹل میچ کیلئے کوشاں ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں

کے 21 ویں ریکارڈ گرینڈ سلام ٹائٹل کو نشانہ بنانے والے نڈال نے کہا میں آج

کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں۔ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار

رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں یونانی حریف سٹیفانوس کو بھی شکست دیکر ٹاپ

فور کیلئے کوالیفائی کروں گا۔ واضح رہے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں

رافیل نڈال کا مقابلہ یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس سے ہوگا۔

=—= ویمن کھلاڑی نامی اوساکا کی سپینش حریف موگوروزا کو شکست

دوسری جانب ویمن کھلاڑی نامی اوساکا نے سپینش حریف موگوروزا کو دو ایک

کی شکست سے دوچار کیا اور غیر معروف تائیوان ہسی سو وائی نے روسی

حریف مارکیٹا کو ہرا کر آﺅٹ کیا، پری کوارٹرز فائنل میں جاپانی کی نامی اوساکا

نے سپینش مدمقابل موگوروزا کو ہرا دیا۔ نمبر تین نامی اوساکا نے پہلا سیٹ ہار کر

شاندار کم بیک کیا اور دونوں سیٹس جیت کر پیشقدمی جاری رکھی۔ ویمن سنگلز

کے دوسرے میچ میں تائیوان کی ہسی سو وائی نے روسی حریف کو سٹریٹ سیٹس

میں اپ سیٹ کیا۔ غیر معروف کھلاڑی کی جیت کا سکور چھ ، چار اور چھ ، دو

رہا۔ کوویڈ کے بعد ٹینس کے سپر میگا ایونٹ میں شائقین کی انٹری سے بھی گیمز

کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

نڈال 20 گرینڈ سلام

Leave a Reply