PM Armenia

نوگورنوقراباغ تنازع، آرمینیائی وزیراعظم دوست ممالک سے مایوس، ایردوان کا دبنگ اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یروآن،انقرہ( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) نوگورنوقراباغ تنازع

آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا ہے اس مرحلہ پر وہ آذر بائیجان میں نوگورنوقراباغ

میں جاری مسلح تنازع کا کوئی ممکنہ فوجی حل نہیں دیکھ رہے ہیں۔

=—= یہ بھی پڑھیں، تنازع نوگورنوکاراباغ، عالمی برادری کیلئے بڑا امتحان
—————————————————————————————-

وزیراعظم فواد عکاتے نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں تنازع کے حل

کیلئے مصالحت کی غرض سے فرانس ، روس اور امریکا کی قیادت میں تشکیل

کردہ منسک گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک تنازع کا حل

نہیں چاہتے، اور وہ آرمینیا کی سیاسی اور عسکری طور پر مدد کررہے ہیں۔

=—= آذربائیجان کہے تو مدد کے لیے فوج بھیجنے کو تیار ہیں، ترک صدر
————————————————————————————

Erdogan-Turkey-President

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ آذربائیجان اگر ہم سے فوجی مدد کی

درخواست کرتا ہے تو ترکی اپنے فوجی بھیجنے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں

کرے گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ

آذربائیجان اگر ہم سے فوجی مدد کی درخواست کرتا ہے تو ترکی اپنے فوجی

بھیجنے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک

آذربائیجان نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تاہم ہماری فوجیں مکمل تیار ہیں اور

کسی بھی وقت وہ آذری فوج کی مدد کے لیے بھیجی جا سکتی ہیں۔

=—= نوگورنوقراباغ آذربائیجان کا تسلیم شُدہ علاقہ، آرمینیا قابض

یاد رہے گزشتہ ایک ماہ سے نوگورنوقراباغ تنازع پر آذربائیجان اور آرمینیا میں

جاری لڑائی کی وجہ سے طرفین کا کافی جانی نقصان ہو چکا ہے جبکہ مذکورہ

علاقہ عالمی برادری کی طرف سے آذربائیجان کا تسلیم شدہ ہے، تاہم آرمینیا نے

قبضہ کر رکھا ہے-

ہے-

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

نوگورنوقراباغ تنازع

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply