نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا،400 محکمے ختم کر رہے ہیں ،فوادچوہدری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے

واضح کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کی جانب نوکریاں دینے کیلئے نہیں دیکھا جا

سکتا۔ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا حکومت پر

سٹریس ہے وہ نوکریاں دے، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں حکومت تو 400 محکمے

ختم کر رہی ہے، اگر نوکریوں کے حصول کیلئے گورنمنٹ کی طرف دیکھنا

شروع کردینگے تو ہماری ا کانومی کا فریم ورک بیٹھ جائیگا۔فواد چودھری کا کہنا

تھا دنیا میں گورنمنٹ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ چیز لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا

بہت ضرو ر ی ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جا سکتا،تاہم

اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے نوکریوں سے متعلق بیان پر ٹویٹ کر تے

ہوئے کہا حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق وسباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا

ہے۔انہوں نے واضح کیا میں نے کہا تھا نوکریاں حکومت نہیں، پرائیویٹ سیکٹر

دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص

سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply