corona Special jtnonline1

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کر گئی

Spread the love

نوول کرونا وائرس کیسز

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و

انجینئرنگ کی جانب سے جاری کیے جانیوالے نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے اعداد وشمار

کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 46 ہزار 51

ہو گئی ہے۔ 3 اپریل کو پاکستانی وقت پر صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق

شدید متاثرہ ممالک میں امریکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 8 ہزار 366 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

برازیل 1 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار 82 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں دوسرے جبکہ

بھارت 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔48 لاکھ 2

ہزار 457 مصدقہ کیسز کے ساتھ فرانس چوتھے ، 45 لاکھ 11 ہزار 973 مصدقہ کیسز کے ساتھ

روس پانچویں اور 43 لاکھ 67 ہزار 969 مصدقہ کیسز کے ساتھ برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

شدید متاثرہ ممالک میں 36 لاکھ 29 ہزار مصدقہ کیسز کے ساتھ اٹلی کا ساتواں ، 34 لاکھ 296

مصدقہ کیسز کے ساتھ ترکی کا آٹھواں جبکہ 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ کیسز کے ساتھ سپین کا

نواں نمبر ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply