0

نومولود کی والدہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص

Spread the love

برطانیہ میں ایک نومولود نے اپنی ماں میں کینسر کی تشخیص کرکے اس کی جان بچا لی، مگر چند ماہ کی بچی یہ کیسے کر سکتی ہے؟

۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 40سالہ کلیئری گرانوائیل نامی خاتون، جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہے، کا کہنا ہے میری دودھ پیتی بچی نے میری جان بچا لی ورنہ میرا کینسر بگڑ گیا ہوتا اور میں موت کے منہ میں چلی جاتی۔ بچی میرا دودھ پیتی تھی ، اچانک ایک روز اس نے دودھ پینا چھوڑ دیا، جس پر میں بہت حیران ہوئی۔ جب میں نے اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو اس نے کچھ ٹیسٹ کرانے کو کہا۔ جب میں نے ٹیسٹ کرائے تو مجھ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہو گئی۔ اب میں علاج کے بعد بہت حد تک صحت مند ہو چکی ہوں۔

میں آج بھی اس بات پر حیران ہوتی ہوں میری بیٹی کومیرے جسم میں کینسر کی موجودگی کا ادراک ہو گیا اور اس نے دودھ پینا چھوڑ دیا۔ میں نے اسے دودھ پلانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے بعد سے اس نے منہ تک نہیں لگایا بلکہ رونا شروع کر دیتی تھی۔
نشاندہی

Leave a Reply