نوشین کا موازنہ، کرینہ کی جگہ کنگنا، اقراء کا لُک، ریما کا فخر، اریبہ کی پسند

نوشین کا موازنہ، کرینہ کی جگہ کنگنا، اقراء کا لُک، ریما کا فخر، اریبہ کی پسند

Spread the love

کراچی، ممبئی، لاہور (جے ٹی این شوبز نیوز) نوشین کا موازنہ

معروف اداکارہ نوشین شاہ کو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے اپنا موازنہ کرنا

پسند نہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے دانت بہت

بڑے ہیں۔ نوشین شاہ نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے

جواب میں کہا کہ ان کے مداح ان کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کرتے ہیں، تاہم

کرینہ کے بہت بڑے دانت ہیں۔ واضح رہے نوشین شاہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنی

انسٹا اسٹوری پر ایک میم شیئر کی تھی جس میں ان کا موازنہ اداکارہ کرینہ کپور

سے کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو کرینہ کپور کی تیسری

بہن قرار دیدیا تھا۔

=-،-= کرینہ کی جگہ اب کنگنا بنیں کی ” سیتا “

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کرینہ کپور کی جگہ لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت اب فلم سیتا میں سیتا کا کردار ادا کرتی ہوئی

نظر آئیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فلم کے لیے پہلے کرینہ کپور خان کو پیش

کش کی گئی تھی، تاہم اب یہ کردار کنگنا رناوت کو مل گیا ہے۔ دوسری جانب

کنگنا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری پر اس فلم کا

پوسٹر شیئر کر کے مداحوں کو بھی فلم میں اپنی موجودگی سے متعلق واضح کر

دیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فلم کا

کردار سیتا اب حقیقت بننے جارہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اس کے لیے

کنگنا کو لارہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ مذکورہ فلم

کیلئے کرینہ کپور خان نے 12 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

=-،-= اقراء عزیز کی نئی لک مداحوں کو بھی بھا گئی

اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنی نئی لک کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر

شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ اقراء

عزیز نے اپنا نیا روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اقراء عزیز کی تصویروں

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بال مرون ڈائے ہیں اور لباس اور میک اپ نے

انہیں مغربی لک میں ڈھال دیا ہے۔ اقراء عزیز کی تصویریں جہاں مداحوں کو

پسند آ گئیں، وہیں کمنٹ باکس میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ اقراء عزیز اپنے آنے

والے پراجیکٹ میں بالکل منفرد کردار ادا کرنے والی ہیں، جبکہ اقراء عزیز کی

جانب سے تا حال ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

=-،-= شوہر پر فخر، جنہوں نے عمر شریف کے علاج کی حامی بھری، ریما

معروف فلمسٹار اداکارہ ریما خان معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے

حامی بھرنے پر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کی معترف ہو گئیں۔ فیس بک پر

اداکارہ ریما خان نے عمر شریف کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک

پوسٹ ڈالی اور سینیئر اداکار کے علاج کی حامی بھرنے پر اپنے شوہر کا شکریہ

بھی ادا کیا۔ ریما خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمر شریف برصغیر کے ایک

معروف مزاحیہ اداکار اور ہمارے وقت کے لیجنڈ ہیں۔ وہ ہمیشہ دوسروں کو

ہنسانے اور مسکرانے کے لیے بے حد محنت کیا کرتے تھے، آج یہ سن کر

پریشان ہوں کہ وہ شدید بیماری کے باعث درد اور تکلیف میں ہیں۔

=-،-= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب پر فخر ہے جنہوں نے عمر

شریف کے اس ہائی رسک پروسیجر کے لیے حامی بھری اور امریکہ منتقلی کے

انتظامات میں ان کے اہل خانہ کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ ریما خان نے اپنی پوسٹ

میں مزید لکھا میری ڈاکٹر طارق شہاب سے درخواست ہے کہ عمر شریف کو اس

بیماری سے صحت یاب ہونے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ اداکارہ ریما نے اپنی

پوسٹ میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ عمر شریف کے علاج کے لیے میرے

شوہر کے ہاتھ میں شفا دے۔

=-،-= اریبہ حبیب کو بھی ترکی پسند آ گیا

معروف پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کو بھی دیگر اداکاروں کی طرح ترکی کی

خوبصورتی پسند آ گئی۔ اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر

اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو ترکی کے شہر استنبول میں لی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکار، جن میں عائزہ خان، دانش

تیمور، عمران عباس، ایمن خان، منیب بٹ، صبا قمر اور دیگر شامل ہیں ترکی کی

خوبصورتی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ

نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ ، نوشین کا موازنہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply