نوشین شاہ نمرہ کی حامی، غناعلی کے شوہر کی پسند اور جنت مرزا کا انتظار

نوشین شاہ نمرہ کی حامی، غناعلی کے شوہر کی پسند اور جنت مرزا کا انتظار

Spread the love

کراچی، لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) نوشین شاہ نمرہ حامی

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر اعظم کی جانب سے نمرہ کیلئے تحقیر آمیز الفاظ

استعمال کرنے پر نوشین شاہ چپ نہ رہ سکیں۔ نوشین شاہ نے راجا افتخار اعظم کی

جانب سے نمرہ کیلئے کہے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت

خواہ ہوں لیکن نمرہ کے سابق شوہر کی ویڈیو نے مجھے بولنے پر مجبور کر دیا

ہے، اب میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ نوشین شاہ نے لکھا کہ نمرہ کے گھر میں نے

اس شخص سے اور اسکی والدہ سے ملاقات بھی کی تھی۔ نوشین شاہ کا بتانا ہے کہ

راجا اعظم شراب کا عادی تھا، گالم گلوچ اور بدتمیزی بھی کرتا تھا۔ انہوں نے لکھا

کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ نمرہ نے اس جاہل آدمی کیلئے کیا کچھ نہیں کیا

اور کیا کچھ نہیں سہا، اس نے اپنی شادی بچانے کی پوری کوشش کی۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نوشین شاہ نے لکھا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ وہ اپنے لیے کھڑی ہوئی،

فیصلہ لیا اور اس پر قائم بھی رہی کیونکہ نمرہ کی شادی ایک زہر کی مانند تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نمرہ خان کے سابقہ شوہر کی ایک ویڈیو

زیر گردش تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نمرہ اور وہ طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے

نمرہ سے چھٹکارا حاصل کیا کیونکہ وہ محض ایک سر درد تھی۔

=-،-= غنا علی نے شوہر کی پسند بتا دی

اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے

بتایا کہ یہ تصویر ان کے شوہر کو بہت پسند ہے کیونکہ وہ اس میں موٹی دکھائی

دے رہی ہیں۔ انہوں نے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر اپنی انسٹاگرام سٹوری کی

زینت بنائی اور ساتھ بتایا کہ ہماری یہ تصویر عمیر کو بہت پسند ہے۔ اداکارہ نے

لکھا کہ اس تصویر کو شیئر کرنے کی وجہ بھی میرے شوہر کی پسندیدگی ہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر عمیر گلزار کو اس لیے پسند ہے کیونکہ وہ اس میں

موٹی دکھائی رہی ہیں۔

=-،-= جنت مرزا کو شادی کیلئے ڈگری کا انتظار

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے حالیہ ایک پوسٹ میں اپنی شادی

سے متعلق بتا دیا۔ حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا

گرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے

مداحوں کی جانب سے عمر بٹ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ صارف

نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ شادی کب ہو رہی ہے؟ جواب میں جنت مرزا نے

کہا کہ تعلیم مکمل ہونے دو، ڈگری مل جائے، شادی بھی کر لوں گی۔

=-،-= سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کرلی

پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کر لی۔ انہوں نے سوشل

میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔ ناصر خان جان

نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ

شیئر کی۔ ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دلہن

سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں ان کا چہرہ نمایاں نہیں، جبکہ ساتھ

ہی ناصر خان جان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل اکتوبر 2020ء

میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور

مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ

سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا سٹارز میں ہوتا ہے۔

نوشین شاہ نمرہ حامی ، نوشین شاہ نمرہ حامی ، نوشین شاہ نمرہ حامی

نوشین شاہ نمرہ حامی ، نوشین شاہ نمرہ حامی ، نوشین شاہ نمرہ حامی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply