نوشین افتخار کامیاب

این اے 75ڈسکہ ،مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لیکرکامیاب

Spread the love

نوشین افتخار کامیاب

ڈسکہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں

مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ،این اے 75 کے تمام 360 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر

حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائیں

جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔یوں نوشین افتخار

نے 16 ہزار 642 ووٹوں کی سبقت حاصل کی۔حلقے میں تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے

خلیل سندھو رہے جنہوں نے مجموعی طور پر 8268 ووٹ حاصل کیے۔غیرحتمی نتائج کا مجموعی

گوشوارہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حلقے میں ڈالیگئے ووٹوں کی شرح 43.33 فیصد رہی

جبکہ حلقے میں 2 لاکھ 12ہزار 361 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 1702مسترد ہوئے۔ میڈیا رپورٹس

کے مطابق تقریبارات ساڑھے گیارہ بجے تک تمام پریذائیڈنگ افسران ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ

گئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن تمام پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ رابطے میں رہے۔ اپنی امیدوار کی

فتح پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے

اور رقص کیا جب کہ ن لیگی قیادت نے اسے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے اور حقیقی جمہوریت کی

فتح قرار دیا ۔ا۔ این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے

360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے

دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ

بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ مجموعی طور پر پر امن رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ

آیا اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ

کیا اور پولنگ کے عمل کی نگرانی کی۔۔تحریک انصاف کے امیدواد علی اسجد ملہی نے گورنمنٹ

گزلر کالج ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر کہا کہ الیکشن میں کئے گئے انتظامات

سے مطمئین ہیں، ۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ این اے 75 کے تمام

پولنگ سٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف انتخابی عمل پر امن طور پر مکمل ہوا، ووٹرز بلا خوف و

خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئے، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی

عمل کی خود مانیٹرنگکی۔غلام اسرار خان نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے ضمنی انتخاب

کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنز پر رآئے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم

کی گئی

نوشین افتخار کامیاب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply