نوشہرہ،مارٹر گولہ پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نوشہرہ مارٹر گولہ

پشاور (کرائم رپورٹر/ عمران رشید)نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ کیمپ کورونہ کے قریب دریا

کنارے سے ملنے والے مارٹر گولہ کارخانے لےجاتے وقت دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں

5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) نجم الحسنین نے

بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کیمپ کورونہ کے رہائیشوں کو دریا کے کنارے سے ایک مارٹر

گولا ملا جسے مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے دریا کنارے چھپایا گیا تھا تاہم

اہل علاقہ نے مارٹر گولے کو ناکارہ سمجھ کر بیچنے کی غرض سے کباڑ کی دکان پر لے جارہے

تھے کہ اس دوران مارٹر گولہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی

جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جاں بحق ہونے والوں میں ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم ،فرید اللہ

پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ

شامل ہیں جبکہ واقعہ میں قیصر ولد فرحان ساکن میانہ زخمی ہو گیا ہے جس سے فوری طبی امداد

کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم مقامی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد واقعے کی

تحقیقات شروع کردی ہے۔

نوشہرہ مارٹر گولہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply