نور مقدم کیس

نور مقدم قتل کیس، اہم گواہ زخمی حالت میں گرفتار

Spread the love

نور مقدم قتل کیس

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد

کو بھی حراست میں لے لیا، گرفتار گواہ امجد کا دفعہ 161کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، امجد

تھراپی سینٹر کا ملازم اور موقع کا اہم گواہ ہے،امجد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ تھراپی

سینٹر کو ملزم کے والد نے کال کرکے اطلاع دی تھی، والد نے کہا ملزم کنٹرول سے باہر ہورہا ہے،

ہم موقع پر تھراپی سینٹر کے 5لوگ پہنچے تھے، ملزم نے پہلے مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی

مگر گولی نہ چلی، ملزم نے چھری سے میرے پیٹ پر وار کیا تو میں زخمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے

کہ امجد کے بیان کے بعد مقدمے میں 324کی دفعہ شامل کردی گئی ہے،امجد زخمی ہے اس لیے

کاغذی کارروائی کے لیے زیر حراست ظاہر کیا،پولیس کے مطابق امجد پر ملزم ظاہر جعفر کو کور

اپ دینے کی کوشش کا بھی الزام ہے، امجد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نور مقدم قتل کیس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply