سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں ، عمران خان

Spread the love

نوجوان اپنا کاروبار کریں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں

کو بھرتی نہیں کر سکتی نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ حکومت کو پنشن کا بہت مسئلہ ہے۔ زیادہ

تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت

نوجوانوں کو جدید ہنرز سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر سکیں۔ وزیراعظم نے کہا

جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں حکومت ان کو قرضے دے گی۔حکومت

نوجوانوں کیلئے100 ارب رکھا ہوا ہے اور ہر سال اس کو بڑھائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ

نوجوانوں کو روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوان

حکومت کے ہنرپروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ہنر سیکھ کر ملک اور قوم کی ترقی میں حصہ

ڈالیں.نوجوان حکومت کے ہنرپروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ہنر سیکھ کر ملک اور قوم کی ترقی

میں حصہ ڈالیں.

نوجوان اپنا کاروبار کریں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply