نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا کیمرا مین پر بہیمانہ تشدد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے نجی نیوز چینل کے ‘کیمرا مین’ پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔نجی نیوز چینل کا کیمرا مین نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے جانے کی فوٹیج بناتے ہوئے راستے میں آگیا تھا، جس پر سابق وزیر اعظم کے گارڈز نے اس پر بے رحمانہ تشدد شروع کردیا۔گارڈز کے تشدد سے کیمرا مین سید واجد علی شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ صحافیوں نے پارلیمینٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاجی دھرنا دے کر بلاک کردیا اور تشدد کرنے والے ایک گارڈ کو پکڑ کر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے بھی کر دیا۔میڈیا کے نمائندوں نے کیمرامین پر تشدد کے باعث پریس گیلری سے واک آوٹ کیا،دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب پولی کلینک اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے کیمرہ مین واجد علی کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروائی.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply