Imran Khan Prim minister Pakistan

نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام ذرائع استعمال کئے جائیں، عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف کی واپسی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مسلم لیگ

ن نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام

قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں ، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ

شریف خاندان کے مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، ان کی بلیک میلنگ میں

نہیں آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا

اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو

بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق

حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق

حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف

قوانین منظوری سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمانوں کو ملکی

معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتوں کو

مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن نے نواز شریف

کی صحت پر سیاست کی، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع

استعمال میں لائے جائیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے

ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اب پوری توجہ بہتر معاشی اشاریوں کے ثمرات عوام

تک پہنچانے پر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

سمت میں جا رہی ہے، جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نا صرف ختم ہوا

بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے۔ سماجی رابطوں کی ویب

سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا

ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون

2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع

ہوئے، معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے، جون 2020

کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بیرون ملک سے

بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نواز شریف کی واپسی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply