Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف میڈیکل رپورٹ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تازہ

ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں داخل کروادی گئی ہیں،امجد پرویز

ایڈوکیٹ کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

کرا ئی گئی ہے ،میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے میاںنواز شریف کو بہترین علاج

کے لئے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیاہے،ڈاکٹر نے مزیدمشورہ دیاہے کہ میاںنواز

شریف روٹین کی چہل قدمی جاری رکھیں،نواز شریف میڈیکل تھراپی بھی جاری

رکھیں،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ میاںنواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

ہیں اور ان کے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،

کورونا کی وجہ سے نواز کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے،میڈیکل رپورٹ

میں مزید کہاگیاہے کہ میاںنواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لئے جلد ہی

وقت مقرر کیا جائے گا،میاںنواز شریف کے پلٹ لیٹس کا علاج انکے دل کی بند

شریانیں کھولنے کے پروسیجر کے بعد کیا جائے گا، میاںنواز شریف کے بقول وہ

پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے ،ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی،میاںنواز

شریف کی جانب سے اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس لاہورہائی کورٹ میں داخل

کروائی جاچکی ہیں جو میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے

کے ڈویژن بنچ کے حکم کی روشنی میں جمع کروائی جاتی ہیں۔

نواز شریف میڈیکل رپورٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply