Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore 101

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجوا دیں،ڈاکٹر عدنان

Spread the love

لندن،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی

معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو فراہم کی گئی حالیہ رپورٹس

میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ماہرین کی رائے بھی شامل ہے۔ٹوئٹر

پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس

پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہیں جس میں ان کی صحت کی مکمل صورتحال

واضح ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناء

اللہ خا ن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق تمام رپورٹس حکومت

کو جمع کرائی گئی ہیں ، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ نہیں

کرنا وہاں کے ڈاکٹرز نے یہ فیصلہ کرنا ہے،جو رپورٹس ہمارے پاس دستیاب تھیں

ہم نے جمع کرادی ہیں، نوازشریف کی صحت سے متعلق وہاں کے ڈاکٹرز نے جو

بتایا ہے وہ ہم حکومت کو بتا چکے ہیں ، جب تک ڈاکٹرز مطمئن نہیں ہوتے،

حکومت نوازشریف کے وہاں قیام میں توسیع کی پابند ہے ،اب حکومت اگر واپسی

کا فیصلہ کرے گی تو یہ بددیانتی ہوگی۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ

روز نواز شریف کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے

ہوئے تازہ ترین رپورٹس 3 روز میں جمع کرانے کی حتمی مہلت دی تھی۔ وزیر

صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھاکہ دومرتبہ محکمہ داخلہ پنجاب کہہ

چکا ہے کہ نوازشریف کے علاج کی رپورٹ ناکافی ہیں ، (ن) لیگ سے کئی بار

کہا گیا کہ نوازشریف کی تفصیلی رپورٹس دیں تاکہ تفصیلی فیصلہ دیا جاسکے ، ہم

جاننا چاہتے ہیں کہ لندن میں نوازشریف کا کیا علاج ہورہا ہے ، ہم صرف یہ پوچھ

رہے ہیں کہ نوازشریف کا اصل میں کیا علاج چل رہا ہے ۔

نوازشریف

Leave a Reply