ویزہ مدت میں توسیع، نواز شریف کی درخواست مسترد

Spread the love

نواز شریف کی درخواست مسترد

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانیہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف

کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی

درخواست دی تھی ،تاہم برطانوی حکام نے ان کی ویزا توسیع کی درخواست مستردکردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہٰذا نہیں علاج مکمل ہونے

تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے، تاہم گز شتہ روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے

نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے

اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد

بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع

سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو

جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت

سے بھی ان کیخلا ف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔ قانونی ماہرین کے

مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا

ہے، اسلئے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ واضح

رہے حکومت پاکستان قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے

انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت

پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔ سابق

وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے جس پر انہوں

نے اپنے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں مزید قیام کیلئے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے علاج کی غرض سے 19 نومبر 2019 سے لندن میں موجود ہیں ،

عدالتوں کی جانب سے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانتیں منظور کی گئی تھیں تاہم مقررہ مدت میں واپس

نہ آنے کے بعد حکومت کی جانب سے ان کے پاسپورٹ کی مدت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور انہیں

واپس وطن لانے کے ارادوں کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

نواز شریف کی درخواست مسترد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply