نواز شریف کی اپیلیں تکنیکی بنیاد پر خارج

Spread the love

نواز شریف کی اپیلیں خارج

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے

قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج

کردیں۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نواز

شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ

نے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے اور گرفتار ہونے پر اپیل بحالی

کی درخواست دے سکتے ہیں، نواز شریف جب بھی اپیل بحالی درخواست دائر کریں گے قانون کے

مطابق اس کا فیصلہ ہوگا، مفرور ہونے کے بعد نواز شریف حق سماعت کھو چکے ہیں، عدالت کے

پاس نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے سے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ کیپٹن (ر)صفدر،مریم

نوازعدالت میں پیش ہورہے ہیں کیس سے نوازشریف کوالگ کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سابق

وزیراعظم نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے

خلاف اپیلیں دائر کی تھیں تاہم بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں

ہوئے۔نواز شریف کو متعدد بار پیشی کے نوٹسز جاری کیے گئے اور عدم پیشی پر اشتہاری قرار

دے دیا گیا۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف کی صحت اس بات کی اجازت نہیں

دیتی کہ وہ بیرون ملک سے اپنا علاج چھوڑ کر پاکستان میں عدالت کے روبرو پیش ہوں، لہذا ان کی

عدم موجودگی میں سماعت جاری رکھی جائے۔ ادھر نیب نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرنے کی

استدعا کی تھی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7

سال قید کی سزا سنائی تھی،۔ دوسری طرف اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن

کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔جسٹس

عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 6 جولائی کو

اپیلوں پر سماعت کرے گا۔مریم نواز کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دیں

گے۔

نواز شریف کی اپیلیں خارج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply