نواز شریف کی اراضی 1کروڑ 1 لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام

Spread the love

نواز شریف کی اراضی نیلام

شیخوپورہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی

اراضی 1 کر و ڑ 1 لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام کر دی گئی ،چودھری بوٹاورک نے نوازشریف

کی88کنال اراضی خریدلی۔عدالتی حکم پرشیخوپورہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی

نیلامی کی گئی۔ نیلامی شیخوپورہ کے میونسپل آفس میں ہوئی۔ نوازشریف کی قصبہ فیروزوٹواں میں

واقع 88 کینال اراضی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام کی گئی۔ چودھری بوٹاورک نے

نوازشریف کی88کنال اراضی خریدلی۔ اس سے قبل محمد بوٹا نے ڈیپازٹ جمع کروا دیا تھا۔ بولی دہندہ

بوٹا ورک نے کہا تھا ایک اچھا اقدام ہے، بولی میں حصہ لینا چاہیے۔ اراضی کی خر ید اری کیلئے

ایک اور امیدوار شہری سرفراز احمد نے 10لاکھ روپے کا کال ڈیپازٹ جمع کرایا تھا۔ تیسرے امیدوار

خرم شہزاد ورک نے بھی کال ڈیپازٹ جمع کروایا تھا۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا

کہنا تھا کم از کم 3 افراد نیلامی میں شامل ہونگے تو نیلامی کا عمل شروع کیا جائیگا۔ دوسری جانب

ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے۔

درخواست گزار ا شر ف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی88کنال اراضی نوازشریف سے

خرید لی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نوازشریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی

ہے۔ نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پرعملدرآمدنہ ہوسکا۔ سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کیلئے سول

کور ٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

نواز شریف کی اراضی نیلام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply