نواز شریف کو واپس لانے کی منظوری ،وفاقی کابینہ نے لیگل ٹیم کو ٹاسک دیدیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف واپس منظوری

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف

کو وطن واپس لانے کی منظوری دیدی ۔وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران

خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو

واپس لانے کی منظوری دی۔ کابینہ نے فیصلہ کیاکہ نوازشریف قانون کے مجرم

ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس

میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی مریم نواز کی

حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم

نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا اور کہاکہ مریم نواز نے نیب کے باہر

جو کیا اس پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ کچھ بھی ہو

جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ وزراء نے گزشتہ روز قومی اسمبلی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھا یا۔ اراکین نے کہا کہ قومی اسمبلی میں

سابق وزیراعظم کی جانب سے افسوس ناک زبان استعمال کی گئی۔ فیصل واوڈا نے

کہاکہ عوام سے ووٹ گالیاں سننے کیلئے نہیں لئے تھے،آئندہ ہمیں گالی دی گئی تو

منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزراء نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی عزت

و تکریم کا بھی احساس نہیں کیا گیا، وزراء نے کہاکہ اسپیکر کو بدزبانی کے

مرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنا چاہیے ۔ اجلاس میں نواز شریف کی وطن

واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی ۔حکومتی لیگل ٹیم

نوازشریف کی واپس کے حوالے سے ٹاسک مل گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو

فوراً وطن واپس لایا جانا چاہیے اس کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے ، ۔

کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرونگا، نواز شریف کو واپس
لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق

قادری نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ میں پشاور تا طورخم سیکشن شامل کیا جائے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون میں پشاور سے طورخم کا سیکشن

بھی شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفصل رپورٹ طلب کر لی۔

نواز شریف واپس منظوری

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply