نواز شریف کو حکومت نے باہر بھیجا اب عدالت پیش کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نواز شریف عدالت پیش

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز

اور ایون فیلڈ ریفرنس میں کہا ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم بیرون ملک چلا گیا اور

کسی نے عدالت کو بتایا تک نہیں۔ منگل کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ

ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر

فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل

طارق کھوکھر نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے

وارنٹ گرفتاری کی بغیر تاخیر 17ستمبر کو تعمیل کروائی گئی، یعقوب نام کے

شخص نے وارنٹ وصول کرنے سے انکار کیا، اگلے روز پاکستانی ہائی کمیشن

نے رائل میل کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے

قونصلر عبدالحنان نواز شریف کی رہائش پر گئے تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی

نے استفسار کیا کہ یہ جو ایڈریس ہے وہ لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا ہے؟ جس

پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جی، وارنٹ گرفتاری ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے

ایڈریس پر ہی بھجوائے گئے۔ حسن نواز نے رائل میل کے ذریعے بھیجے گئے

وارنٹ وصول کیے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث دوران سماعت پیش نہ

ہوئے تاہم خواجہ حارث کے معاون وکیل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے اور

بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ جاری ہو گئے، پیروی کا اختیار ختم ہو گیا، اس

لیے خواجہ حارث نہیں آئے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے اپنے آرڈر میں تو

خواجہ صاحب کو پیش ہونے سے نہیں روکا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ

کیا خواجہ حارث اپنی مرضی سے پیش نہیں ہونا چاہ رہے؟۔ معاون وکیل نے بتایا

کہ میری اطلاع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 15ستمبر کے

حکم سے آگاہ ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت حکم

دے گی تو نواز شریف کی حوالگی کی کارروائی کریں گے، جس پر اسلام آباد

ہائیکورٹ نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، عدالت میں حاضری آپ نے یقینی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

بنانی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت نے سزا

یافتہ مجرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جبکہ جسٹس عامر فاروق نے کہا

کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل بھی حکومت نے کیا اور پھر نکالا بھی

حکومت نے ہی۔ حکومت کو کم از کم اس عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، ہم نے

اپیل کا فیصلہ کرنا ہے اور ہم حاضری کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ انکوائریز

شروع ہونے پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرا دیے جاتے ہیں، یہاں ایک

سزا یافتہ کو بیرون ملک بھجوانے سے قبل اجازت تو درکنار آگاہ تک نہ کیا گیا، ہم

سزا یافتہ مجرم کی حوالگی کا آرڈر پاس نہیں کریں گے، آپ نے جانے کی اجازت

دی، اب واپسی کے لیے اقدامات بھی آپ نے ہی کرنے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل

طارق کھوکھر نے بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ کامن ویلتھ آفس کو بھی بھیج

دیے، وارنٹ کاونٹی عدالت کے ذریعے بھی وصول کرائے جائیں گے۔ نیب حکام

نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ اور طلبی کا اشتہار اخبار میں بھی

دیا جائے۔

نواز شریف عدالت پیش

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply