Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore 0

نواز شریف کودل اور گردوں کی پیچدہ بیماریاں،انتہائی احتیاط کےساتھ علاج ناگزیر

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی امراض قلب کی ہسٹری ،اس سے قبل بننے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس وسفا ر شا ت اور جناح ہسپتا ل میں کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کی روشنی میں مشاورت کی، جس میں نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹر ی کی بیماری لاحق ہے اور ان کے ذاتی معالج کے علاوہ پنجاب حکومت کے تمام تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز نے بھی اس پیچیدہ بیماری کی تشخیص و تصدیق کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق امراض قلب کیساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی نواز شریف کے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے جبکہ سفارشات میں کہا گیا ہے نواز شریف کو لاحق امراض کا انتہائی احتیاط سے علاج کرنا ہو گا،

بنیادی طور پر نواز شریف کی دل کی شریان اور گردو ں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے ہونگے۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات ممکنہ طو رپرآج بروزپیر وزارت داخلہ کو ارسا ل کی جا ئیں گی اور بعد ازاں پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر ان سفارشات سے آگاہ کیا جائیگا

۔قبل ازیں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا نواز شریف کو علاج اور رہائش کی جگہ کوئی تکلیف نہیں، نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور انہیں دی جانیوالی دواؤں میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ۔

Leave a Reply