نواز شریف پی ایس ایل تھری کا فائنل پاکستان میں کروانے سے خائف تھے

Spread the love

پاکستان کرکٹ بوڑد کے سابق کرکٹر نجم سیٹھی کا کہنا ہے پاکستان میں پی ایس ایل کروانے کےلئے سب سے بڑا ایشوسکیوررٹی کا تھا،بہت سارے خدشات تھے لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہم آپ کو سپورٹ کریں گے اس کے بعد ساری ایجنسیاں میدان میں آ گئیں ،اس کے بعد میں نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے کہا اب آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ آپ نے سپورٹ نہ کیا تو وزیراعلی پنجاب بھی نہیں کریں گے۔تو مجھے سابق وزیراعظم نے کہا آپ دیکھ لیں اگر کچھ ہو گیا تو ہمارے گلے پڑے گا کیو نکہ ہم سیاسی لوگ ہیں،لیکن چونکہ آرمی چیف نے سپورٹ کر دیا تھا اور میرا بھی نواز شریف پر پریشر تھا کہ میں نے پی ایس ایل کا ایک فائنل میچ پاکستان میں کروانا ہے تو آخرکار انہوں نے میری بات مان لی۔
نواز شریف کے بعد شہباز شریف نے بھی ہماری بات مان لی ، پی ایس ایل ایسا ایونٹ تھا جس میں سکیورٹی ادارے،حکومت اور عوام ہر کوئی حصہ لے رہا تھا۔پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں منعقد ہونے جس سے کرکٹ شائقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور پاکستان نے دنیا بھر کو پیغام دیا ہم نے دہشت گردی کو مات دےدی ہے۔

Leave a Reply