0

نواز شریف ٹھیک ہیں انہیں صرف پتھری ہے، فیاض الحسن چوہان

Spread the love

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف ٹھیک ہیں صرف پتھری ہے، میں سمجھتا ہوں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے،نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ایشو نیب کا ہے اور کچھ نہیں۔فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حیران ہوں احسن اقبال پڑھے لکھے جاہل ہیں، جیل سے پیغامات آئے ہیں نواز شریف کو پروٹوکول دیا تو ہمیں بھی دو۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مکمل پروٹوکول میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پیش کیں، دوسرے پر مطمئن نہیں۔ چیلنج کرتا ہوں گزشتہ 6 ماہ کا ریکارڈ نکال لیں اگر میں نے ایک بھی گالی دی ہو یا کسی کی فیملی یا ذاتی زندگی پر بات کی ہو۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا صرف ایک ماہ کا ریکارڈ نکال کر چیک کرلیں کتنی گالیاں دیں، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز بھی شیخ رشید صاحب کو گالی دی تھی۔ گالیاں یہ لوگ دیتے ہیں اور تنقید ہم پر کرتے ہیں۔ پہلے آپ ان لوگوں کا ریکارڈ چیک کریں پھر ہم پر تنقید کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں اور اب ہسپتال میں بھی پروٹوکول میں رکھا گیا ہے، آخری بورڈ نے بتایا نواز شریف کے صرف گردے میں پتھری ہے۔ نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ایشو نیب کا ہے اور کچھ نہیں۔

Leave a Reply